اہم خبریںتازہ ترینشوبز

معروف بھارتی پنجابی گلوکا ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہارگئے

پٹیالہ(اے ون نیوز) بھارتی پنجابی مقبول گلوکار ہرمن سدھو ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔

حادثہ پٹیالہ منسا ہائی وے پر پیش آیا جہاں 37 سالہ گلوکارکام سے گھر واپس جا رہے تھے,حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور شناخت کے قابل بھی نہ رہی اور ہرمن سدھو موقع پر ہی دم توڑ گئے,پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہرمن سدھو بھارتی پنجاب کے گھروں میں ایک جانی پہچانی آواز تھے،ان کی اچانک موت نے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کو صدمے میں مبتلا کر دیاہے۔

ہرمن سدھو کو شہرت ان کے سپر ہٹ گانے ’Paper Ya Pyar‘ سے ملی جو انہوں نے مشہور گلوکارہ مس پوجا کے ساتھ گایا تھا، اسی گانے نے انہیں مین اسٹریم موسیقی میں جگہ دلائی اور ان کے کیریئر کے بڑے دروازے کھول دیئے۔

ہرمن سدھو کی کم عمری میں موت نے فنکار برادری کو شدید جھٹکا دیا ہے۔ ان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی تھے اور اپنے کیریئر کے بہترین دور میں تھے۔ہرمن سدھو کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button