
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں ڈینگی بخار نے 3 افراد کی جان لے لی، رواں برس رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 4093 تک پہنچ گئی۔
لاہور میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی بخار سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے مطابق 2 مریضوں کی موت نجی اسپتال میں ہوئی جبکہ ایک مریض میو اسپتال میں انتقال کر گیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے، فیصل آباد سے 8، لاہور اور ملتان سے 4,4 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں 3 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔




