
اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرکے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی، سہیل آفریدی اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوگئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اگلی پیشی کیلئے استثنیٰ دے دیتے ہیں۔ وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں جلسے پر کارروائی ہوئی تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کرے گا؟۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن سے قبل وزیراعظم ایسا خطاب کرتے تو انہیں بھی نوٹس جاری کیا جاتا۔




