خون سفید ہوگیا،چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موٹر سائیکل چلانے کے تنازعہ پر قتل کر دیا

نوشہرہ(اے ون نیوز)خون سفید ہوگیا نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں بھائیوں کے درمیان موٹرسائیکل کے تنازعہ نے خونی صورت اختیار کرلی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ظفر اقبال ولد شرافت ساکن جلبئی صوابی حال مانکی شریف نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر کے نزدیک موجود تھا کہ میں نے فائرنگ کی آواز سنی فوراً اپنے گھر گیا تو دیکھا کہ میرا بیٹا عبدالوہاب زخمی حالت میں پڑا تھا ۔
تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ میرے بیٹے مقتول عبدالوہاب اور ملزم ہلال کے درمیان موٹرسائیکل چلانے پر تلخ کلامی ہوئی اسی دوران چھوٹے بھائی ہلال نے طیش میں آکر بڑے بھائی پرفائرنگ کی جس سے عبدالوہاب زخمی ہوا جو بعدا زاں جاں بحق ہوگیا۔
ملزم واردات کے فوراً بعد فرار ہوگیاپولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔




