اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کیامعروف ڈانسر مہک ملک نے پی ایس ایل فیصل آباد کی ٹیم خرید لی؟

لاہور(اے ون نیوز)پاکستانی سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے یہ دعویٰ گردش کررہا ہے کہ معروف ٹرانس جینڈر ڈانسر اور ٹک ٹاک شخصیت مہک ملک نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی نئی فیصل آباد فرنچائز خرید لی ہے، اور وہ مبینہ طور پر پی ایس ایل ٹیم کی پہلی ٹرانس جینڈر مالک بن گئی ہیں۔

یہ خبر بڑی تعداد میں صارفین شیئر کر رہے ہیں اور کئی لوگ اسے ایک بڑی سماجی تبدیلی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

آن لائن پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مہک ملک نے فیصل آباد کی نئی پی ایس ایل ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مہک ملک اپنی ’شہرت اور نوجوانوں میں مقبولیت‘‘ کو فرنچائز میں لانا چاہتی ہیں، اور پی ایس ایل انتظامیہ اس پیش رفت کا خیرمقدم کر رہی ہے۔

کچھ پوسٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مہک ملک کی ملکیت ’’پاکستان میں کھیلوں کے شعبے میں صنفی شمولیت کی بڑی مثال‘‘ ہوگی۔

لیکن فیکٹ چیک کے مطابق، ان تمام دعوؤں کی تاحال کوئی سرکاری تصدیق موجود نہیں۔ پاکستان سپر لیگ (PSL) کی جانب سے مہک ملک کے کسی فرنچائز خریدنے کا کوئی سرکاری اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی طرف سے بھی اس طرح کی خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

دستیاب شواہد کے مطابق یہ دعوے صرف سوشل میڈیا افواہوں پر مبنی ہیں جن کے پیچھے کوئی قابلِ اعتماد ذریعہ نہیں۔

اصل سرکاری پیش رفت کیا تھی؟
پی سی بی نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 میں دو نئی ٹیمیں شامل ہوں گی، جس سے 2026 کے سیزن کےلیے ٹیموں کی کل تعداد چھ سے بڑھ کر آٹھ ہوجائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے توسیع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو شیڈول ہے۔ دو نئی ٹیموں کا اضافہ لیگ کی ایک بڑی تنظیم نو ہے۔

کامیاب بولی دہندگان کو چھ شہروں کی شارٹ لسٹ میں سے ایک ٹیم کا نام اور شہر کا انتخاب کرنا ہوگا جن میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد، اور گلگت شامل ہیں، اور ان دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہوگی۔ یعنی ابھی تک نئی ٹیم کا نام اور نیلامی نہیں ہوئی ہے۔

فیکٹ چیک کے بعد ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ:مہک ملک کے پی ایس ایل ٹیم کی مالک بننے کا دعویٰ غیرتصدیق شدہ ہے۔پی ایس ایل یا پی سی بی نے اس سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام پوسٹس کو افواہیں قرار دیا جا سکتا ہے جب تک ادارہ جاتی سطح پر کوئی معلومات جاری نہ کی جائیں۔

پی ایس ایل سے متعلق اصل معلومات تک رسائی کےلیے پی سی بی اور پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button