اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب میں مویشی چوری کے الزام میں 13پاکستانی گرفتار

ریاض(اے ون نیوز)سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں پولیس نے 13 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مویشیوں (بھیڑوں) کی چوری کے الزام میں 13 پاکستانیوں کو طائف میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی اخبار کے مطابق ملزمان مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button