اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

میں اسکی شکل نہیں دیکھنا چاہتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا شہزاد اکبر کی تصویر پر ردعمل

راولپنڈی(اے ون نیوز)ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے خود ساختہ جلا وطن رہنما شہزاد اکبر کی تصویر اسکرین پر شدید ردعمل دیا ہے۔

راولپنڈی میں پُرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا پر چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری اور فیلڈ مارشل کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے ثبوت پروجیکٹر پر چلائے۔

اس دوران سب سے پہلے شہزاد اکبر کی تصویر آئی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’میں اس کی شکل دیکھنا نہیں چاہتا، آگے چلیں‘۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تحریک انصاف کے بیرون ملک میں بیٹھے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کے ثبوت بھی فراہم کیے جن میں سے ایک میں دعویٰ کیا گیا کہ سینئر افسر کے گھر پر حملہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button