پختون قبائلی ہوں، میری تربیت ایسی نہیں میں گالیاں دوں، وزیراعلی سہیل آفریدی

پشاور (اے ون نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، غیر اخلاقی بات کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے.
ڈی جی آیی ایس پی آر اور جعلی سینیٹر، وزراء میں فرق ہونا چاہیئے، نہ ہی آپ جعلی سینیٹر ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کے رہنماء ہیں، آپ ایک مضبوط ادارے کے ڈی جی ہیں، آپ کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔
پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پختون قبائلی ہوں، میری تربیت ایسی نہیں کہ میں گالیاں دوں، ہم نے اپنے ملک کی خاطر 80ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں.
ہم صرف تنقید نہیں کرتے بلکہ حل بھی بتاتے ہیں، ایک بندہ آتا ہے ایک فیصلہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے دوسرا کرتا ہے، یہ خیبرپختونخواہ ہے کوئی لیبارٹری نہیں ہے۔
سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ 21 سال سے آپریشن پہ آپریشن، آپریشن پہ آپریشن، ڈرون پر ڈرون، 21 سال سے میرے پختونوں کا خون بہہ رہا ہے، 21 سال سے میرا پختون پاکستانیوں کے لیے جانیں دے رہا ہے، اپنی پالیسی بدلو، اب صرف ایک ہی پالیسی بنے گی.
دہشتگردی بارے سنجیدہ نہ ہونے کا ہمیں طعنہ دینے والو اپنی پالیسی بدلو، 21 سال سے ملٹری آپریشن سے کامیابی نہیں ملی، پالیسی وہ چلے گی جو عوام چاہے گی، میں اقبال کا شاہین ہوں، کوے اگر مجھے چونچ ماریں گے تو ہم نے اپنی پرواز اونچی کرنی ہے، سیاسی کوے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔




