
ایبٹ آباد(اے و ن نیوز)ایبٹ آباد کے بینظیر شہید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی لاش ٹھنڈیانی سے مل گئی ہے، خاتون کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے بینظیر شہید اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغواء کے بعد قتل کردیا گیا، خاتون کی لاش 5 روز بعد ٹھنڈیانی بنوٹہ سے ملی۔
پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر وردہ اپنے دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر گئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، وردہ نے 2023ء سے دوست کے پاس 67 تولہ سونے کے زیورات رکھے تھے، جو وہ واپس لینے گئی تھی۔




