اہم خبریںتازہ تریندنیا

دنیا کے طاقتور پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری، ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن(اے ون نیوز)رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

عالی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سال بھی ایک مسلم ملک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جہاں کہ شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کے شہریوں کو حد درجہ قانون پسند اور پُرامن قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس انفرادی قابلیت نے مسلم ملک کو سرفہرست بنادیا۔ پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں مدد دی۔

کورونا کی وبا میں بھی جب سخت احتیاطی تدابیر کے باعث متعدد ممالک کے پاسپورٹس کو کمزور کردیا تھا متحدہ عرب امارات پر اس کے اثرات معمولی تھے۔ اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر 30 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔ ان دونوں ملکوں کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔

تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔ اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے بھی اپنی پوزیشن کو کافی بہتر کیا ہے۔ بھارت کا نمبر 69 واں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button