
اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت نے کلین اسپیکٹرم کی شرط پوری نہ ہونے کے باوجود فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا ہے.
پرائم اسپیکٹرم کے 194 میں سے140 میگا ہرٹز کا معاملہ عدالت میں ہے ، فیصلہ کیا گیا ہے اسپیکٹرم پر کوئی عدالتی حکم امتناع نہ ہونے کا فائدہ اٹھایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے 2600میگا ہرٹز بینڈ کے تمام 194 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائیگی، 140 میگا ہرٹز پرائم اسپیکٹرم پر اب تک عدالت کا کوئی حکم امتناع نہیں ہے ، 140 میگاہرٹز پر اس وقت کوئی ایکوپمنٹ نہیں چل رہا .
پالیسی ڈائریکٹو کے بعد حکومت اس اسپیکٹرم کی فراہمی کی ذمہ دار ہوگی، امید ہے ٹیلی کام آپریٹرز 2600 میگا ہرٹز بینڈ پرائم اسپیکٹرم کی نیلامی میں بھرپور حصہ لیں گے ۔




