تازہ تریندنیا

سوتیلے باپ نے معصوم بیٹے کو سڑک پر پٹخ کر جان لے لی

نئی دہلی (اے ون نیوز) بھارت کے حیدرآباد کی غازی ملت کالونی میں ایک سوتیلے باپ نے معمولی بات پر اپنے معصوم بچے کو سڑک پر پٹخ کر اس کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 11 سالہ محمد اصغر کے خلاف مقامی لڑکے نے گالی دینے کی شکایت کی تو اس پر اصغر کے سوتیلے باپ نے شدید برہمی کا اظہار کیا، اس نے بچے کو شدید زدو کوب کرکے اسے اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔

معصوم بچے کو موقع پر موجود افراد نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بچے کی ماں نفیسہ نے بتایا کہ عمران سے اس کی دوسری شادی تھی اور وہ اس کے بیٹے کے ساتھ دشمنی رکھتا تھا، دوسروں کیساتھ کھیلنے سے منع کیا کرتا تھا۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button