اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ورزش کرتے ہوئے تصویر وائرل ہو گئی

راولپنڈی(اے ون نیوز)سوشل میڈیا پر اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں عمران خان ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

جب یہ تصویر گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ اے آئی سے بنائی گئی تصویر ہے، تاہم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اس شک کو دور کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی ہے، جو پرانی ضرور ہے لیکن اصل معلوم ہوتی ہے۔ میڈیا بھی اس کی تصدیق کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب تصویر سامنے آئی تو پہلے میں نے بھی اسے دیکھا تو کہا کہ آج کل اے آئی سے بہت سی تصاویر بن جاتی ہیں، لیکن جب میں نے غور سے دیکھا تو میں نے وہ تصویر کسی اور کو بھیجی اور کہا کہ چیک کروائیں کہ آیا یہ اے آئی ہے یا نہیں، کیونکہ یہ عمران خان ہی لگ رہے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ اب مجھے یقین ہے کہ وہ تصویر عمران خان کی ہی ہے۔ یہ قیدِ تنہائی سے پہلے کی تصویر ہے کیونکہ اس میں انہیں کافی پسینہ آیا ہوا ہے۔ یہ تصویر گرمیوں کی لگتی ہے، سردیوں کی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں جھوٹے گواہان پیش کیے جاتے ہیں، منگل کا دن اڈیالہ میں ہماری ملاقات کا دن ہوتا ہے، کل ہماری ملاقات کا دن ہے ہم جائینگے وہاں بیٹھیں گے، جو جو بانی کی رہائی چاہتا ہے وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button