اہم خبریںتازہ تریندنیا

سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس، کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال کی سزا

لاہور (اے ون نیوز) سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں کالعدم ٹی ایل پی کے پیرظہیرالحسن شاہ کو سزا سنادی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو مختلف مقدمات کے تحت ساڑھے 35 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ مجرم کے خلاف 2024 میں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button