اہم خبریںٹیکنالوجی

ٹوئٹر کا ٹو فیکٹر تصدیق کے پیسے چارج کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو (اے ون نیوز) ٹوئٹر نے ’ٹو فیکٹر آتھینٹی فکیشن ‘ کے بھی پیسے چارج کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صرف پیسے ادا کرنے والے صارفین کو ٹیکسٹ میسجز کو اپنے اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے ٹو فیکٹر توثیق (2FA) طریقہ کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔ پیسوں کی وصولی 20 مارچ سے شروع ہوگی جس کے بعد پیسے ادا کرنے والے صارفین ہی ٹیکسٹ میسج کو سیکیورٹی کیلئے استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی کا خیال ہے کہ فون نمبر پر مبنی 2FA کو ‘برے لوگوں ‘ کے ذریعے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ‘ ہم اکاؤنٹس کو 2FA کے ٹیکسٹ میسج طریقہ کار میں اس وقت تک رجسٹریشن کی اجازت نہیں دیں گے جب تک کہ وہ ٹوئٹر بلیو کے سبسکرائبرز نہ ہوں۔ ٹوئٹر بلیو کے لیے ٹیکسٹ میسج 2FA کی دستیابی ملک اور کریئر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہے۔’

ٹوئٹر کے مطابق جن صارفین نے ٹوئٹر بلیو کو سبسکرائب نہیں کیا ہے لیکن ان کے اکاؤنٹس پر پہلے سے ہی ایس ایم ایس پر مبنی 2FA فعال ہے ان کے پاس اسے غیر فعال کرنے اور دوسرے طریقے سے رجسٹریشن کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button