
لندن(اے ون نیوز)برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے انکشاف کیا کہ انہیں کم عمری میں اجنبی شخص کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ ا تھا۔
برطانیہ کی ملکہ کمیلا نے بی بی سی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کے ساتھ نوجوانی میں پیش آئے واقعے کا ذکر کردیا۔
ملکہ کمیلا نے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ ایک دن ٹرین میں سفر کے دوران کتاب پڑھ رہی تھی کہ اس دوران ٹرین میں موجود ایک اجنبی شخص نے اچانک ان پر حملہ کردیا اور انہیں ہراساں کرنا شروع کیا۔
کمیلا نے بتایا کہ اُس وقت انہوں نے اپنی والدہ کی نصیحت یاد رکھی اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوتا اتار کر اس شخص کو دے مارا اور مزاحمت کے بعد ٹرین سے اتر گئی۔
ملکہ برطانیہ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی عمر 16 یا 17 سال تھی اور یہ واقعہ کئی سالوں تک ان کے لیے صدمے کا باعث بنا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی گھریلو تشدد کے موضوع پر بات کرتا ہے تو انہیں یہ واقعہ یاد آجاتا ہے جو انہیں بہت پریشان کرتا ہے۔




