کوئٹہ(اے ون نیوز) کوئٹہ سے گرفتار ہونیوالی دہشت گرد خاتون کے شوہر اور سسر سے متعلق ہوشربا انکشاف ہوا ہے کہ وہ دونوں بھی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے فعال ارکان بتائے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد خاتون ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور 4 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ اب اس کے شوہر اور سسر سے متعلق بھی سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ماہل بلوچ کے شوہر اور سسر بھی دہشت گرد ہیں جن کا کالعد م بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے تعلق ہے۔ سسر ماسٹر محمد حسین کالعدم بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے جبکہ شوہر بیباگار بلوچ کے کالعدم تنظیم کے کمانڈروں واحد بخش قمبر، ڈاکٹراللہ نذر شام، دلیپ شکاری اور بی این ایم کے چئیرمین غلام نبی ہیبتان سےقریبی تعلقات رہے۔سال 2016ء میں بیباگار اور اس کا بھائی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کی لڑائی میں مارے گئے تھے۔