اہم خبریںپنجابتازہ ترین

سرگودھا،دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق

سرگودھا(اے ون نیوز) شدید دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مزدا ٹرک خشک نہر میں جا گرا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ یہ المناک حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا، 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جنازے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے منی ٹرک سڑک سے اتر کر خشک نہر میں جا گرا، ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور دیگر شدید زخمی ہونے والے افرد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے، 11 زخمیوں میں سے مزید 3 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نہر کو وارہ بندی کیلئے بند کیا تھا جس کے باعث اس میں پانی نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button