اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اندر سے یہ ظالم اوپر سے بڑے میسنے بن جاتے ہیں، عمران خان کی شہباز شریف پر کڑی تنقید

لاہور(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندر سے یہ ظالم اوپر سے یہ بڑے میسنے بن جاتے ہیں.

اے ون ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج حکومت نے عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، سب چاہتے ہیں کہ عدالتی اصلاحات ہوں لیکن ان کا ایک ہی مقصد الیکشن سے فرار ہے۔

ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف باجوہ کو بہت پسند تھے، وہ سمجھتے تھے شہبازشریف بہت ذہین ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے، یہ کبھی عدلیہ کو آزاد نہیں دیکھنا چاہتے، شہباز شریف نے جس جلدی سے فیصلہ کیا، صرف عدلیہ پر دباؤ ڈالنے کیلئے کیا، ان کی تاریخ ہے یہ وہ جج چاہتے ہیں جوان کے ساتھ ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ آج انھوں نےعدلیہ پردباؤ ڈالنے کی کوشش کی، ہم سب چاہتے ہیں کہ عدالتی اصلاحات ہوں لیکن ان کا ایک ہی مقصد ہے الیکشن سے فرار، ان کے ساتھ ہینڈلر ملے ہوئے ہیں، نیوٹرلز ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے، جب لوگ تنقید کرتے ہیں تو کہتے ہیں کسی ادارےکی توہین ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اندر سے یہ بڑے ظالم ہیں اوپر سے یہ بڑے میسنے بن جاتے ہیں، معصوم سی شکلیں بنالیتے ہیں ڈرامے کرتے ہیں یہ اندر سے ظالم ہیں، ہمارے سوشل میڈیا کے لڑکوں کو اٹھایا جارہا ہے، مجھ پر دہشتگردی کے 40 کیس ہیں کیا میں دہشت گرد ہوں؟ یہ حکومت قانون کے مطابق کوئی چیز نہیں کررہی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اگر آپ اسی طرح چلتے رہے تو سب کے ہاتھ سے گیم نکلتا جا رہا ہے، ابھی بھی کورس کریکشن کی ضرورت ہے، نیوٹرلز اپنا راستہ درست کرلیں، آپ نے جو خوف اور ڈرکا راستہ اختیار کیا ہے یہ بیک فائر کررہا ہے، مسائل کا حل صرف ایک ہی ہے صاف اور شفاف الیکشن۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ میرے خانساماں سفیرکو پکڑ کر لے گئے، اس سے پوچھ رہے ہیں عمران خان کھانا کیاکھاتا ہے، جب میں وزیراعظم تھا میرے دو نوکروں کو انھوں نے پیرول پر رکھ لیا تھا، شہباز گل سے بھی پوچھا تھا عمران خان کھانا کیا کھاتا ہے؟ کیا کسی کو شک نہیں پڑے گا آپ کوکیا دلچسپی ہےکسی کے کھانے سے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button