اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

3 رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری، نواز شریف کا ردعمل بھی آ گیا

لندن (اے ون نیوز)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کے حق میں ہیں ۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔

بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی نےسپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ مسترد کرنےکی قرارداد ایوان میں پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، قرارداد میں تین رکنی بینچ کے بجائے فل کورٹ میں کیس کی سماعت کا مطالبہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں 3 رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا بھی بیان سامنے آگیا۔

لندن میں نواز شریف نے آفس سے رہائش گاہ روانگی سے قبل کارکنوں سے گفتگو کی اس دوران ان سے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف قرارداد کی منظوری کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ قرارداد کے حق میں ہوں، پارلیمنٹ نے بالکل ٹھیک قرارداد پاس کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بتانا چاہیے کہ وہ ایک بالادست ادارہ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button