برن(عمران مزمل سے)سوئٹزر لینڈ کے شہر باصل میں تنظیم فقہ جعفریہ نے سید علی تمثیل اور سید محمد علی کی قیادت میں بسلسلہ امام المومنین شیر کائنات حیدر بدر حنین بابا حسنین و کریمین مشکل کشا مولا علی کرم اللہ رضی اللّہ تعلی عنھما کی شہادت کے حوالے سے ایک با برکت مجلس اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔
انیس رمضان المبارک کو کوفہ کی مسجد میں دوران نماز آپ رضی اللّہ تعلی عنھما پر زہر آلود خنجر سے حملہ کیا گیا ، زحم اتنا گہرا تھا آپ اکیس رمضان المبارک کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں، بچپن میں پیغمبر کے گھر آئے اوروہیں پرورش پائی۔ پیغمبرکی زیرنگرانی آپ کی تربیت ہوئی،مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید علی اکبر نے حاصل کی۔ عمران مزمل نے محبت اہل بیت کے حضور منقبت پڑھی۔
سید علی جیلانی نے اہل بیت پر مختصر خطاب کیا۔ بچوں نے بھی محبت اہل بیت کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جنیوا سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوے ذاکر اھلبیت مولانا انیس شیرازی نے امام اھلبیت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل و برکات کو قرآن کی روشنی میں بڑے ہی خوبصورت انداز میں بیان کیا اور بتایا دراصل محبت اہل بیت دین اسلام ہے اس کے بغیر آپ مسلمان نہیں ہو سکتے۔ سید تصور عباس کی زیر سرپرستی میں پرسہ دیا گیا۔
مجلس میں پورے یورپ سے مومنین نے شرکت کی سوئٹزر لینڈ سے پاکستان تحریک انصاف شاہین پینل گروپ زیورخ سے سید تنویر شاہ اور سید سجاد اکبر اور جرمنی سے سید حسنین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں تمام مومنین کا روزہ افطار کروایا گیا اور نماز مغرب ادا کی گئی اور سلام پڑھا گیا اور سلامتی اور مغفرت کی دعا فرمائی ۔