اہم خبریںبرطانیہ

زیورخ میں سوئس مسلم مدنی مسجد میں سحری اور افطار کا اہتمام

برن(عمران مزمل سے)رمضان المبارک کا آخری عشرہ پوری آب و تاب سے جاری و ساری ہے اور دنیا بھر کی طرح سوئٹزر لینڈ میں بھی مسلمان رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹے نظر آتے ہیں۔ حسب روایت زیورخ شہر میں پاکستانیوں کی واحد سوئس مسلم مدنی مسجد میں رمضان المبارک کے مہینہ آتے ہی باقاعدگی سے سحری اور افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سوئس میں بسنے والے دنیا بھر کے مسلمان پاکستان کی مدنی مسجد میں افطاری کی دعوت دی جاتی ہے۔ پاکستان مسجد کا یہ طرز عمل دیار غیر میں پاکستان کو نا صرف منفرد بناتا ہے بلکہ سوئس معاشرے کو امن اور سلامتی کا پیغام بھی دیتا ہے ،سوئس میں بسنے والے مخیر پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔ ستائیس رمضان المبارک کی رات کو بھی مسجد میں ایک انتہائی بابرکت افطاری کروائی گئی اور نوافل ادا کئے گئے۔

جس میں ملکی اور غیر ملکی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مدنی مسجد زیورخ کے امام سید الرحمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے مدنی مسجد کے پروگرامز اور پاکستان کمیونٹی کو در پیش مسائل پر مختصرگفتگو بھی کی۔امام مدنی مسجد کا کہنا تھا اس وقت ہمیں اتحاد اور بین المذہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب ہم سب اکھٹے ہوں گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button