لاہور (اے ون نیوز ) تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری زمان پارک اور اسلام آباد کی عدالت میں پیشیوں کے دوران اپنے لیڈر کیلئے کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں تاہم کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فحش ویڈیو کو ان سے منسوب کیا جارہاہے جس کی حقیقت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے جس میں ایک خاتون لال رنگ کے قابل اعتراض لباس میں غیر مناسب حرکات میں مصروف ہے ، اس ویڈیو کو مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری کے ساتھ جوڑا جارہاہے جو کہ نہایت غیر مناسب ہے ۔ اس ویڈیو کے بارے میں ”ترتھ میڈیا “ نامی ٹویٹر پیج نے تحقیق کی اور کہاہے کہ یہ ویڈیو دراصل بھارتی ماڈل ” سونیا سونو “ کی ہے ، جسے تصدیق کیے بغیر پارٹی کی سینئر رہنما کے ساتھ جوڑا جارہاہے ۔
اس پر تحریک انصاف آفیشل نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس جعلی پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، اور ایک بھارتی ماڈل کی تصویر اور ویڈیو کو ملیکہ بخاری سے منسوب کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ دراصل یہ ایک ہندوستانی ماڈل ہے جسے پی ڈی ایم اور اس کے لفافوں کی طرف سے کردار کشی کی مہم میں بے شرمی سے ملیکہ بخاری بناکر پیش کیا.