اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات کے لئے کمیٹیاں قائم،نام سامنے آ گئے

اسلام آباد (اے ون نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

تین رکنی مذکراتی کمیٹی میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فواد حسین چودھری اور سینیٹر علی ظفر شامل ہوں گے، یہ مذاکراتی کمیٹی ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گی، سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کو ڈیڈ ختم کر کے مذاکرات کرنے کی مہلت دے رکھی ہے۔

ادھر حکومتی ارکان وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے رابطہ کر کے حکومت اور اپوزیشن کے 5، 5 سینیٹ ارکان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے، سردار ایاز صادق کی جانب سے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔

حکومتی ارکان نے چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی ہے کہ حکومت کی تجویز کردہ کمیٹی کو بات چیت کیلئے پارلیمان میں جگہ کی سہولت دی جائے، صادق سنجرانی نے حکومتی تجویز کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور اسد عمر سے رابطہ ہوا ہے، صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مذکراتی کمیٹی کیلئے 5 نام مانگ لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button