اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف نے حکومت کے سامنے مذاکرات کےلئے3 شرائط رکھ دیں

اسلام آباد(اے ون نیوز) حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے دوران تحریک انصاف نے 3 شرائط رکھ دی ہیں۔

اے ون ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پہلی شرط ہے کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں، دوسری شرط ہے کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے جبکہ آئینی ترمیم کے لیے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

تحریک انصاف کے کی تیسری شرط ہے کہ جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کرائے جائیں۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، دو گھنٹے کے مذاکرات میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا، آئین سے ماورا حل ممکن نہیں ہے، کل دوبارہ ادھر ہی ملاقات ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button