اہم خبریںکینیڈا

کینیڈین میئر پیٹرک سے صدرکرسچن بزنس مین فیلو شپ کی ملاقات

لاہور( اے ون نیوز)کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکر نے ایک وفد کے ہمراہ کینیڈین سابق اپوزیشن پارٹی لیڈر اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن سے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان کے نامور سینئرپاسٹر انور فضل ،کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے سینئر نائب صدر تیمور سندھو اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن کے ایگزیکٹواسسٹنٹ یسوع یونس بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پیٹرک براو ¿ن نے دوطرفہ تعلقات تجارت ، سرمایہ کاری اورسیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے چیئرمین سلیم شاکرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے دونوں ملکوں کے درمیان اس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے،کینیڈین سرمایہ کار ٹیکسٹائل، چمڑے سے بنی اشیا، سپورٹس مصنوعات، کیمیکلز، کارپٹس اور طبی آلات کی ایکسپورٹ سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن نے پاکستان کے پرائیوٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیںجنہیں سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبوں میں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔قبل ازیں کینیڈین سابق اپوزیشن پارٹی لیڈر اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ن نے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدرسلیم شاکر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔

تقریب کے اختتام پر کرسچن بزنس مین فیلو شپ کے صدر سلیم شاکرنے پاکستان کا خصوصی دورہ کرنے پر کینیڈین سابق اپوزیشن پارٹی لیڈر اورکینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براو ¿ن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button