ایڈیلیڈ (اے ون نیوز)شاہین اگر مگر کو چھوڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی، بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
128 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنالیے جب کہ 11.2 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا،کپتان بابر اعظم 33 گیندوں پر 25 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ محمد رضوان 32 گیندوں پر 32 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پہلی اننگز میں شاہیں شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2 ، افتخار احمد اور حارث رو¿ف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،ٹاس کے موقع پر شکیب الحسن نے کہا کہ اس میچ کے لئے ہم بہت پ±ر جوش ہیں۔
اوپنر لٹن داس کی وکٹ شاہین شاہ آفریدی نے لی، لٹن داس 10 رنز بناکر پویلین لوٹے،بابر اعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کا اعتماد بڑھاتی ہے ، دوشکست کے بعد اب ہم اس میچ پر فوکس کررہےہیں ، ٹیم میں کوئی تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل ایڈیلیڈ کے گراو¿نڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی،جنوبی افریقا کی شکست کے ساتھ ہی بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔