اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

عمران خان کو فراہم کردہ فہرست میں کن مطلوب رہنماؤں کے نام شامل ہیں؟

لاہور(اے ون نیوز)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہےکہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے حوالے سے کوئی اتفاق نہیں ہوپایا۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے کور کمانڈر ہاؤس سمیت فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ملزمان کے نام اور حملوں کے ثبوت عمران خان کو دیے، براہ راست ملوث پی ٹی آئی کی قیادت کی تفصیل بھی بتائی۔

عامر میر نے کہا کہ زمان پارک میں سرچ آپریشن کے حوالے سے ڈیڈلاک ہے، عمران خان کا اصرار ہے کہ زیادہ پولیس اہلکار سرچ آپریشن کیلئے نہ آئیں۔‘

عامر میر نے کہا کہ عمران خان کو 2200 افراد کی فہرست دی گئی ہے، عمران خان کو بتایا ہے کہ ہمیں 2200 افراد مطلوب ہیں، حسان نیازی، زبیر نیازی، مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر بھی مطلوب افراد میں شامل ہیں، ملزمان کی جیو فینسنگ کی گئی، ان لوگوں کی زمان پارک کی لوکیشن سامنے آئی، عمران خان چاہتے ہیں 4 پولیس اہلکار سرچ آپریشن کیلئے آئیں، عمران خان نے کہا کہ جن کی فہرستیں دی گئی ہیں وہ یہاں نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button