اہم خبریںدنیا

بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹرین حادثہ مرنے والوں کی تعداد، 300 ہو گئی

اڑیسہ(اے ون نیوز)بھارت کے صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے،نئی دلی (آن لائن) بھارتی ریاست اڑیسہ میں 2 مسافر اور ایک مال بردار ٹرین کی ٹکر کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک ہو گئے،ٹرین حادثے میں 900 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

بھارٹی میڈیا کے مطابق ٹرینوں میں ٹکر کے نیتجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں،حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمار ریلوے اسٹیشن سے چنئی سینیٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی۔حادثہ شام 7 بجکر 20 منٹ پر اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں پیش آیا،امدادای کاررائیوں کیلئے فوج کی میڈیکل اور انجینئرنگ ٹیمیں جائے حادثہ پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

جبکہ بھارتی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اڑیسہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کمشنر ریلوے سیفٹی کریں گے۔بھارت کے سرکاری خبررساں ادار ے کے مطابق اڑیسہ کے چیف سیکرٹری پردیپ جینا نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز شام 7 بجکر 20 منٹ پر اڑیسہ کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریباً 171 کلومیٹر شمال مشرق میں کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈل ایکسپریس ایک ٹرین سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں،صحت کے حکام،پولیس،فائر سروسز اور ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کے صدر اور وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button