لاہور (اے ون نیوز )ٹریفک پولیس اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیوز تو سوشل میڈیا پر وائرل ہو تی رہی رہتی ہیں لیکن لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ٹریفک اہلکار نے تمام حدیں ہی پار کر دیں، بیرون ملک سے آئے بزرگ شہری کو پتلون کی زپ کھول کر کہا کہ اس کی بھی ویڈیو بنا لو ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ واقعہ لاہور کے بتی چوک میں پیش آیا ، عنصر بھٹی نامی لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا ٹریفک اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھا ، اس اہلکار نے ایک بزرگ شہری کو روکا جس کے ساتھ فیملی بھی تھی ، یہ بزرگ شہری بیرون ملک سے پاکستان آیا تھا .
اہلکار نے اس کا 500 روپے کا چالان کیا جس پر شہری نے اہلکار سے چالان کی رسید مانگی جبکہ اہلکار 500 روپے چالان کے وصول کر چکا تھا لیکن مبینہ طور پر رسید دینے سے گریزاں تھا ۔ بار بار رسید کے اصرار پر اس نے بزرگ شہری سے بدتمیزی شروع کر دی اور گالیاں دینا شروع کر دیں ۔
جب اس کی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کرنے کیلئے ویڈیو بنانے کا عمل شرو ع ہوا تو اس اہلکار نے اپنی پتلون کی زپ کھولی اور کہا کہ اس کی بھی ویڈیو بنا لو ، اس وقت شہری کی فیملی بھی اس کے ہمراہ تھی ، اہلکار نے بدتمیزی اور بدسلوکی کی تمام حدیں پار کر دیں لیکن ابھی تک اس کے خلاف کارروائی کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی مؤقف سامنے آ سکا ہے۔