تازہ ترینکھیل

کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

دبئی(اے ون نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان ڈربن میں آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز کے دوران کیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوور ریٹ کی پابندیوں اور جرمانوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو میچ فیس کے 5 فیصد کے برابر جرمانہ کیا جائے گا، اوور ریٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50 فیصد حصہ ہو گا۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق کوئی ٹیم 80 اوورز تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو جاتی ہے تو اوور ریٹ جرمانہ نہیں ہو گا۔

آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے نے مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کو ایک بہت بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ممبرز ممالک کی فنڈنگ میں بھی اضافہ کر دیا ہے، ممبر ممالک کو بنیادی فنڈنگ کے ساتھ کھیل میں حصے کی بنیاد پر رقم ملے گی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے بھی قوانین بنا دیے ہیں، لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈ کو فیس دینے کی پابند ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button