اہم خبریںتازہ ترینشوبز

گلوکارہ شکیرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں،8سال قید کی سزا کا امکان

میڈرڈ (اے ون نیوز) سپین نے کولمبیا کی گلوکارہ شکیرا کے خلاف ٹیکس کی دوسری تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،سپر اسٹار پر پہلے ہی اسپین میں سال کے آخر میں مبینہ طور پر 16.3 ملین ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا مقدمہ چل رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ہسپانوی عدالت نے کولمبیا کی میوزک سپر اسٹار شکیرا کے خلاف انکم ٹیکس فراڈ کے الزام میں ​​تحقیقات شروع کی ہیں۔46 سالہ گلوکارہ جن کا پورا نام شکیرا ازابیل میبارک رپول ہے، اسپین میں سال کے آخر میں 2012 سے 2014 کے درمیان آمدنی پر ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو ادا نہ کرنے پر مقدمے کا سامنا کررہی ہیں۔جمعرات کو بارسلونا کے قریب شمال مشرقی قصبے ایسپلوگیس ڈی لوبریگیٹ کی ایک عدالت نے کہا کہ اس نے پراسیکیوٹرز کے ساتھ 2018 سے شکیرا کی جانب سے ٹیکس فراڈ کے دو ممکنہ مقدمات کی تحقیقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


نئی تحقیقات پر شکیرا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ قانون کے مطابق اور بہترین ٹیکس ماہرین کے مشورے کے تحت کام کیا ۔ وہ پرسکون اور پراعتماد ہیں کہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو جائیں گے۔شکیرا کی جانب سے ٹیکس چوری کے الزامات کے حوالے سے درخواست کے معاہدے کو مسترد کرنے کے بعد استغاثہ نے پہلے کیس میں آٹھ سال کی سزا اور 24 ملین یورو (26.9 ملین ڈالر) جرمانے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button