اہم خبریںتازہ تریندنیا

نئی دہلی ڈوبنے کا خدشہ

نئی دہلی(اے ون نیوز)اتر پردیش میں شدید بارشوں سے دریائے جمنا میں پانی کی سطح پھر خطرناک درجے سے اوپر چلی گئی

تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بہنے والے دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پانی خطرناک درجے سے اوپر چلا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی جانب سے ایک بار پھر بڑی تعداد میں ہتھنیکنڈ بیراج سے دریائے جمنا میں پانی چھوڑا گیا ہے جس کے نتجے میں دریائے جمنا ایک بار پھر خطرناک درجے سے اوپر چلا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح تک دریائے جمنا میں پانی کی سطح 205.96 میٹر تک ریکارڈ کی گئی جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شام تک پانی کی سطح میں 206.7 میٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

ہریانہ کی جانب سے دریا میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے پر نئی دہلی کی حکومت نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

ریاستی وزیر اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر آتشی کا کہنا ہےکہ ریاست ہماچل پردیش میں مون سون کی شدید بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد ہتھنیکنڈ بیراج میں پانی کا اضافہ ہوگیا تھا جس پر دریا میں پانی چھوڑا گیا ہے اور دریا بپھرنے سے نئی دہلی کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے انتظامات کر رکھے ہیں جب کہ ریلیف کیمپ بھی قائم کردیے گئے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی دریا جمنا بپھرنے سے پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوا تھا اور نئی دہلی میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہوئی تھی جس کے باعث سڑکیں، سرکاری عمارتیں اور رہائشی علاقے بھی زیر آب آگئے تھے جبکہ سیلاب کی وجہ سے بجلی بھی منقطع ہوگئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button