اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

امریکی لڑکی نے چار سدہ پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی

چارسدہ (اے ون نیوز)چیلی ساوتھ امریکہ سے چارسدہ آنیوالی 36سالہ لڑکی نیکولی آنار نے اسلام قبول کر کے پسند کی شادی رچا لی ۔

امریکی لڑکی کا اسلامی نام نورین رکھ دیا گیا ہے ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد نورین اور اس کے دوست اکرام اللہ خان باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیلی ساوتھ امریکہ سے چارسدہ آنیوالی 36سالہ لڑکی نیکولی آنار نے اسلام قبول کر کے پسند کی شادی رچا لی ۔ امریکی لڑکی کا اسلامی نام نورین رکھ دیا گیا ہے ۔

اسلام قبول کرنے کے بعد نورین اور اس کے دوست اکرام اللہ خان باقاعدہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔نو مسلم امریکی لڑکی نورین نے باقاعدہ نماز اور دیگر عبادات بھی شروع کئے ہیں ۔ نو مسلم امریکی خاتون سپینش زبان بولتی ہے اور صحافیوں کی طرف سے انگریزی زبان کے سوالات کے جوابات سپینش زبان میں دیا ۔

پسند کی شاد ی رچانے والے نورین بی بی کا کہنا ہے کہ محبت کی شادی پر وہ بہت خوش ہے۔ وہ اکرام اللہ خان سے بہت محبت کر تی ہے ۔ پاکستان کے لوگ اور یہاں کی فضا بہت خوبصورت ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ دونوں کے مابین گزشتہ رمضان المبارک میں سوشل میڈیا پر دوستی ہو ئی تھی جو آج شادی میں بدل گئی ۔ اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ دو بار نورین بی بی کا ویزہ کینسل ہوا جس کے بعد انہوں نے پاکستان سے ٹکٹ بھیج دیا ۔

اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور ان کی بہنیں اور خاندان کے لوگ شادی پر بہت خوش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انکی نوبیاہتا دلہن پاکستان میں رہنا چاہتی ہے مگر میں ان کو کہتا ہوں کہ یہاں پر آپ کےلئے زندگی گزارنا مشکل ہو گا ۔ اکرام اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہن اور نانی نے نورین کو کلمہ اور نماز سکھائی ۔ نورین کی مادری زبان سپینش ہے اور دیگر زبانوں سے سپینش زبان میں ٹرانسلیٹ کرکے بات چیت کر تی ہے ۔ نورین بی بی ساﺅتھ امریکہ میں ایک موبائل کمپنی میں منیجر کے عہدے پر کام کر تی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button