اہم خبریںتازہ ترینکھیل

مراکش کی خاتون فٹبالر نوحیلہ بینزینا نے نئی تاریخ رقم کر دی

لندن(اے ون نیوز)مراکش کی خاتون فٹبالر نوحیلہ بینزینا نے نئی تاریخ رقم کر دی، وہ ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں حجاب پہن کر میچ کھیلنے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔

نوحیلہ بینزینا نے اتوار کو آسٹریلیا میں ہونے والے فیفا ویمنز ورلڈکپ کے گروپ ایچ میں جنوبی کوریا کے خلاف میچ حجاب پہن کر کھیلا۔

فیفا کی جانب سے 2014 میں خاتون فٹبالرز کو حجاب پہننے کی اجازت دی گئی تھی، نوحیلہ بینزینا خواتین کے سینیئر انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں حجاب پہننے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔

جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں مراکش کی خاتون فٹبالرز نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ ایک صفر سے جیت لیا۔یہ مراکش کی ویمنز ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں پہلی کامیابی ہے۔

مراکشی کو پہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں 0-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نوحیلہ بینزینا اس میچ میں ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود فلیڈ پر نہیں اترسکی تھیں۔

دوسری جانب فیفا ویمنز ورلڈکپ میں پیر کو کھیلے گئے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے کینیڈا کو 0-4 کی شکست دے کر ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button