طرابلس (اے ون نیوز)پاکستانی ایک اور بڑے انسانی المیے سے بال بال بچ گئے.
لیبیا میں سیکیورٹی فورسز نے انسانی سمگلروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 385 مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاجرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ ’ العبرین ’ نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو پیر کی صبح مشرقی لیبیا کےشہر تبروک سے تقریباً 5 میل دور جنوب میں الخیر کے علاقے میں سمگلروں کے ٹھکانوں سے بازیاب کر کے رہا کیا گیا.
العبرین کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے تارکین وطن میں بچے بھی شامل تھے۔ العبرین کے ایک کارکن ایسریوا صلاح نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن انہیں سمگلروں نے اغوا کر لیا اور ان کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا۔ لیبیا افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔