اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب،پاکپتن کے دیہات کو خطرہ

پاکپتن (اے ون نیوز) پاکپتن کے قریب پانی کی سطح 22 فٹ سے بلند ہونے پر شہریوں کو گھر بار چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اے ون ٹی وی کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ کے علاقے میں انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، مساجد سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ دریا کےاطراف رہنے والے مکین اپنے گھر چھوڑ دیں، سیلاب کسی بھی وقت مکانات میں داخل ہو کر تباہی مچا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button