اسلام آباد(اے ون نیوز) ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو سپیشل خوراک دی جاتی ہے.
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولتوں کی تفصیل سامنے آ گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے5ڈاکٹرز تعینات ہیں.
ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق سپیشل خوراک ڈاکٹرز کی چیکنگ کے بعد سپیشل ٹیم کے ذریعے مہیا کی جاتی ہے،عمران خان کیلئے کمرے میں نیا واش روم تعمیر کیا گیا.
چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے میں ویسٹرن کموڈ اور واش بیسن لگائے گئے ہیں،واش روم میں باتھ سوپ ،پرفیوم ،ائیر فریشنر ،تولیہ اور ٹیشو پیپر بھی موجود ہیں.
ترجمان کے مطابق روم کی دیواریں 5 فٹ اونچی رکھی گئی ہیں، باتھ روم کو نیا دروازہ لگایا گیا ہے،بیڈ ، تکیہ ، بیڈ میٹرس ، میز کی سہولت بھی دی گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے کمرے میں کرسی ،ائیر کولر،ایگزاسٹ فین کی سہولت میسر ہے.
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کھانے میں فروٹ ، شہد اور کھجوریں دی جا رہی ہیں،عبادت کے لئے جائے نماز، انگریزی ترجمے کے ساتھ قران مجید مہیا کی گئی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں اور اخبار دئیے گئے.
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی منگل کو فیملی سے ملاقات کرائی جاتی ہے، جمعرات کووکلا سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے.