اسلام آباد(اے ون نیوز)نگران حکومت نے عوام پر پیٹرول بم کے بعد بجلی بم گرادیا، بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی مظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمنت کے تحت مہنگی کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ ڈھانچے میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔
نیپرا بجلی مہنگی کرنے سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ حتمی فیصلہ اور نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔