اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

بٹگرم واقعہ ،2 مقامی ماہرین کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان ،چیئر لفٹ کا مالک اور آپریٹر بھی گرفتار

اسلام آباد،پشاور (اے ون نیوز) بٹگرام چیئرلفٹ واقعہ میں رضاکارانہ طور پر حصہ لینے والے مقامی ماہرین کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا امیر مقام نے ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے دو مقامی ماہرین کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔امیرمقام نے آرمی چیف سمیت صوبائی و مرکزی حکومتوں سے مقامی ماہرین کیلئے قومی اعزاز دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک گل زرین اور آپریٹراعجاز کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سرکاری اجازت نامے کی عدم دستیابی کی بنا پر پاشتو چیئر لفٹ کو سیل کر دیا گیا، پاشتو چیئر لفٹ کو غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر تھانہ لائی میں درج کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پاشتو سے تھانہ بنہ منتقل کیا جا رہا ہے ، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button