اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی سے سانحہ9 مئی کی تفتیش،عمران خان نے کیا کہا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

اٹک(اے ون نیوز)مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی اٹک جیل میں عمران خان سے 6 مقدمات میں تفتیش کی.

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے عمران خان سے سوالات کئے،جوب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں ملوث افراد سے اظہار لاتعلقی.

عمران خان سے سوال کیا گیا کہ نو مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں،عمران خان نے جواب دیامیں گرفتار ہوگیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا.

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوال کیاویڈیوز اور کلپس ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، ؟

عمران خان نے جواب دیاکسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹونمنٹ کے علاقے میں گئے،جلاو گھیراو میں میری پارٹی کے کارکن نہیں، کوئی اور افراد تھے.

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے آدھا گھنٹہ اٹک جیل میں تفتیش کی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button