اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی میں تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی،درجنوں گرفتار

کراچی(اے ون نیوز)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی،ڈنڈوں سے پیٹتے ہوئے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آ ئی کراچی کے صدرخرم شیرزمان کی نے اتوار کو قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے نرسری سے مزار قائد تک بائیک ریلی نکالنے کے اعلان کیا تھا۔ نرسری سے ریلی کا آغاز ہوا خدادا چورنگی کے قریب جب بائیک ریلی پہنچی تو پولیس نے کارکنان کو آگے جانے سے روک دیا۔

پولیس نے لاٹھی چارج کرکے کارکنان کو منتشر کردیا اور کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کارکنان مزار قائد پہنچ گئے جہاں پو لیس نے ایک بار پھر کا رروائی کر تے ہو ئے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا ایک گھنٹے تک نمائش چورنگی پرتحریک انصاف اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جا ری رہا ہے۔

پو لیس کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر کاروائی کی گئی۔تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیرزمان سمیت متعدد اہم رہنما ریلی میں شریک نہیں ہوئے۔

ملیر پولیس نے بن قاسم، قائد آباد اور شاہ لطیف میں کارروائیاں کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 12 کارکنوں کو حراست میں لیا۔ ایسٹ زون پولیس نے خداداد کالونی، نمائش، شاہراہ فیصل، کارساز، گلستان جوہر، جمشید روڈ، گلشن اقبال کے علاقوں سے ریلیاں نکالنے والے پی ٹی آئی کے 32 کارکنوں کو حراست میں لیا۔

کورنگی پولیس نے بھی رات بھر چھاپوں کے بعد تحریک انصاف کے 11 کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ سینٹرل پولیس نے عائشہ منزل، نارتھ کراچی ، ناظم آباد میں کریک ڈاﺅن کرکے تحریک انصاف کے پانچ کارکنوں کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button