کراچی(اے ون نیوز) تحریک انصاف رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ملیر سے حراست میں لے لیا گیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا۔ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ابھی تک عثمان ڈار کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔
ڈار فیملی کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل عثمان ڈار کو کراچی سے اٹھا لیا گیا ہے کیونکہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔ عثمان ڈار کو فوری طور منظر عام پر لایا جائے اگر ان پر کوئی مقدمہ ہے تو انکو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ حق دفاع استعمال کرسکے ان کے خاندان کو بھی ان… pic.twitter.com/upXzeH8JWF
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 9, 2023
اس حوالے سے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ڈار فیملی کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل عثمان ڈار کو کراچی سے اٹھا لیا گیا ہے کیونکہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں تھے۔ عثمان ڈار کو فوری طور منظر عام پر لایا جائے اگر ان پر کوئی مقدمہ ہے تو انکو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ وہ حق دفاع استعمال کرسکے ان کے خاندان کو بھی ان تک رسائی دی جائے۔ اس سے پہلے انتقامی کاروائی کی بنیاد پر عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ پولیس بدتمیزی کرچکی ہے ان کا گھر اور فیکٹری کو بھی سیل کیا گیا۔