اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

چترال ،سیکیورٹی فورسز کےساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 7 دہشت گرد ہلاک،6زخمی

چترال (اے ون نیوز )خیبر پختونخوا کے علاقے چترال میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 7 دہشت گرد ہلاک اور چھ شدید زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 9 ستمبر 2023 کو ضلع چترال کے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ فوجیوں نے دہشت گردوں موثر انداز میں مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرنے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چند دن قبل خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے کیلاش میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 اہلکار شہید جبکہ 12 دہشت گرد مارے گئے تھے پولیس عہدیدار کریم خان نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے چترال کا داخلی راستہ بند کردیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے فوجی چیک پوسٹس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button