اہم خبریںتازہ ترینکھیل

ایشیا کپ،بھارت سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

کولمبو(اے ون نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں بھارت سری لنکا کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 41.3 اوورز میں 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی اننگز
بھارت کی جانب سے کم ہدف ملنے کے باوجود سری لنکا کی ٹیم اپنی اننگز کی اچھی شروعات نہ کرسکی اور 100 رنز سے پہلے ہی 6 وکٹیں گر گئیں۔

اوپنرز پاتھم نسانکا 6 اور دیموت کارونارتنے 2 رنز بناکر چلتے بنے۔ کشال مینڈس 15 اور سدیرا سمراوکرما 17، چارتھ اسالنکا 22 اور کپتان دسون شناکا 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سری لنکا کے 25.1 اوورز میں 99 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے جس کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور دونیت ویلالج نے 63 رنز کی انتہائی ضروری شراکت داری کی۔

میچ سری لنکا کی گرفت میں آنے لگا تھا کہ ڈی سلوا 41 رنز پر رویندرا جدیجا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جس کے بعد سری لنکا کے میچ جیتنے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

ڈی سلوا کے آوٹ ہونے کے بعد سری لنکا نے تیزی سے وکٹیں گنوائیں اور پوری ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

مہیش تیکھشانا 2، کاسون راجیتھا 1 اور ماتھیشا پاتھیرانا صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی 5 وکٹیں لینے والے دونیت ویلالج نے بیٹنگ میں بھی کمال کر دکھایا اور 46 گیندوں پر 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کیخلاف گزشتہ میچ میں 5 وکٹیں لینے والے بھارتی بولر کلدیپ یادیو سری لنکا کیخلاف میچ میں بھی 4 وکٹیں لے اڑے۔

جسپریت بمراہ اور روندرا جدیجا نے 2، 2 جبکہ محمد سراج، ہارڈیک پانڈیا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

بھارت کی اننگز
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکن بولرز کی تباہ کن بولنگ کی بدولت بھارت کی ٹیم 49.1 اوورز میں 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارتی اوپنرز روہت شرما اور شبمن گِل نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شبمن 80 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، روہت 53، ویرات کوہلی 3، ایشان کشن 33 جبکہ کے ایل راہول 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہارڈیک پانڈیا 5، رویندرا جدیجا 4، جسپریت بمراہ 5 کلدیپ یادیو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

47 اوورز مکمل ہونے کے بعد میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تھا۔ اُس وقت بھارت نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنالیے تھے۔

بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو بھارت نے اسکور میں مزید 16 رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد 49.1 اوور میں اکشر پٹیل 26 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد سراج 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ڈونتھ ویلالجے نے 5، چارتھ اسالنکا نے 4 اور مہیش تھیکشنا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کا اسکواڈ
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ
کپتان داسن شناکا، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، ڈونتھ ویلالجے، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button