اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کیا ملک وقوم کو اس حال تک پہنچانے والوں کا احتساب بھی ہوگا؟نواز شریف

لاہور(اے ون نیوز)سابق وزیراعظم میان محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں انتقام کی کوئی خواہش نہیں، کسی بدلے کی تمنا نہیں ہے ، قوموں کے ساتھ ایسے سلوک کی معافی خدا بھی نہیں دیتا ، ہمارا تو ایک منٹ میں احتساب ہوتا ہے، کیا ملک وقوم کو اس حال کو پہنچانے والوں کا احتساب بھی ہوگا۔

پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کا وزیراعظم دوسرے ملکوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوتا ہے، آج ملک ملک مانگ رہے ہیں تو ملک کی کیا عزت رہ گئی ہے، واجپائی جب وزیراعظم بنے تو اس وقت بھارت کے پاس ایک ارب ڈالر خزانے میں نہیں تھا ، لیکن آج بھارت کے پاس 600 ارب ڈالر کے فارن ریزرو ہیں۔

انہوں نے کہا آج بھارت چاند پر پہنچ گیا، جی 20 اجلاس کرا رہا ہے، یہ سب تو ہمیں کرانا چاہیے تھا ، 1990 میں بھارت نے پاکستان میں ہماری شروع کردہ معاشی اصلاحات کی تقلید کی تھی ، ہمارے معاشی ایجنڈے کی کاپی کرکے بھارت آج کہاں پہنچ گیا اور ہم کہاں رہ گئے ہیں، 2017 میں جسے 1000 کا بل آتا تھا، اسے آج 30 ہزار بجلی کا بل آ رہا ہے، عوام کہاں سے یہ بجلی کے بل ادا کریں۔

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا آج عوام روٹی کے لئے پریشان ہے، 2017 میں تو یہ حالات نہیں تھے، 2017 میں آٹے، گھی اور 50 روپے چینی مل رہی تھی ،یہ کون لوگ ہیں جنہوں نے آج پاکستان کا یہ حشر کر دیا ہے ، آج غریب روٹی کو ترس رہا ہے، ملک کو اس حال تک کس نے پہنچایا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں اور کارکنوں نے بغیر کسی جرم کے جیلیں اور سختیاں بھگتیں۔

پاکستان کی تاریخ میں اتنی تلخیاں نہیں آنی چاہیئیں تھیں، جتنی لائی گئیں، معاملات تلخی کی اس نہج پر نہیں جانے چاہئیں تھے، ماضی میں ایسا نہیں ہوا تھا۔

محمد نواز شریف نے حمزہ شہباز کے جذباتی خطاب پر شرکاءکو مرزا غالب کا شعر سنا دیا
غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک میں ، بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفان کیے ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button