اہم خبریںبرطانیہتازہ تریندنیا

ہردیپ سنگھ نجر کا قتل، برطانیہ نے کینیڈا کی حمایت کردی

لندن (اے ون نیوز) برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے سکھ رہنما کے قتل پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے مجرموں کو انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جیمز کلیورلی نے کہا کہ تمام ممالک کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے، بھارت پر لگے سنگین الزمات سے متعلق اوٹاوا سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ جیمز کلیورلی نے کہا کہ کینیڈا مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

یاد رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیاتھا۔ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے تھے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button