اہم خبریںتازہ ترینکینیڈا

بھارت ہردیپ قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے، کینیڈین وزیراعظم

اوٹاوا (اے ون نیوز) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے۔سکھ علیحدگی پسند رہنما کا قتل سنگین معاملہ ہے، اس معاملےکو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں، انصاف کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں انصاف کا سخت اور آزاد نظام موجود ہے، یقینی بنائیں گے کہ کینیڈین نظام کا احترام کیا جائے۔اندرون ملک یا بیرون ملک کینیڈین شہریوں کی حفاظت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی سے اپنے خدشات پر کھل کر بات کی تھی، بھارت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت احتساب اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہم سے مل کر کام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button