اہم خبریںتازہ تریندنیاکینیڈا

کینیڈا کے سکولوں میں ہم جنس پرستی پڑھانے کے خلاف احتجاج

ایڈمونٹن (اے ون نیوز)کینیڈا کے سکولوں ہم جنس پرستی سے متعلق مضامین نصاب میں پڑھانے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جن اہتمام ’’ون ملین مارچ فار چلڈرن‘‘نامی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا، تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ ’’ہم جنسی و صنفی شناخت پر مشتمل نصاب، صنفی نظریہ اور اسکولوں میں مخلوط باتھ رومز کے خلاف وکالت کررہے ہیں‘‘۔

ایڈمونٹن میں مذکورہ گروپ کی کورآرڈینیٹر بینیتا پیڈرسن نے بتایا کہ ہم اسکولوں میں “صحت مند حدود” چاہتے ہیں اور یہ نہیں مانتا کہ جنسیت اور صنفی شناخت بچوں کے لیے مناسب موضوعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کو والدین کی ترجیحات کا احترام کرنے کی ضرورت ہے، میری رائے میں، بچوں کو صرف مرد، خواتین اور افزائش کی حیاتیات کے بارے میں آگاہ کرنے تک محدود رہنا چاہیے، جنسیت کے دوسرے پہلو وہ اسکول سے باہر تلاش کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button