لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں رات بھر سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں 177 ملی میٹر بارش ہوئی،قرطبہ چوک میں 157 ملی میٹر بارش ہوئی،لکشمی چوک میں 138 ملی میٹر بارش ہوئی،گلبرگ میں 122 ملی میٹر بارش ہوئی.
تاجپورہ میں 104 ملی میٹر بارش ہوئی،نشتر ٹائون میں 123 ملی میٹر بارش ہوئی،پانی والا تالاب میں 109 ملی میٹر بارش ہوئی،اقبال ٹائون میں 102، جوہرٹائون 88 فرخ آباد 101اور مغل پورہ میں 71 ملی میٹر بارش ہوئی.
جیل روڈ 71، اقبال ٹائون 102، سمن آباد 59، اپر مال اور ائیرپورٹ 67 ملی میٹر بارش ہوئی، رات سے جاری بارش سے لیسکو 142 فیڈرز ٹرپ ہو گئے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعدد علاقوں میں برقی رو کی سپلائی معطل ہو گئی.
سکول، دفاتر اور کام کاج کے لئے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا،بجلی بند ہونے سے پانی بھی بند، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا.
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث جڑواں شہروں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم ٹھنڈا ہو گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی تیز اور آہستہ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔
پنجاب کے شہروں مریدکے، چکوال، تلہ گنگ، سانگلہ ہل، صفدر آباد، کاہنہ، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، کامونکی، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال اور پسرور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج اور کل بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
وقفے وقفے سے جاری بارش کے دوران بیشتر علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہوا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.